جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ممبران میں اضافہ کر دیا ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم آئینی بینچ کا حصہ ہونگے،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی آئینی بینچ کے رکن نامزد کئے گئے ہیں۔
موجودہ پاکستان عمران دور سے کہیں زیادہ مستحکم اور محفوظ ہے،احسن اقبال
موجودہ اضافے کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی بھی منظوری دی گئی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی
سیشن جج راجہ غضنفرعلی خان،طارق محمود باجوہ،عبہر گل خان اور تنویر احمد شیخ کے ناموں کی بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ منظوری دی گئی۔