لاہور میں انڈے مہنگے ہو گئے، مختلف شہروں میں مرغی اور سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے گئے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کلو کی سطح پر مستحکم ہے۔
لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411روپے فی کلو ہے۔ لاہور میں انڈوں کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں مزید اضافے سے قیمت 284 روپے سے بڑھ کر 286 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں انڈے 287 روپے درجن ہیں۔
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کے فی کلو نرخ 412 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 597 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو 470 روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے ہیں، جن کے مطابق پیاز درجہ اول 80، آلو 55، ٹماٹر 50، سبز مرچ 110 روپے فی کلو، ادرک 370، لہسن دیسی 600 اور کھیرا فارمی 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
میتھی 40، بینگن 70، پھول گوبھی 25 اور شلجم 30 روپے فی کلو، شملہ مرچ 70 اور لیموں چائنہ 110 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ مٹر 50، گھیا کدو 70، گاجر چائنا 50 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیب ایرانی کی قیمت 305 روپے، سیب کالا کولو 330، چیکو 250، پپیتا 245 روپے جبکہ درجہ اول کیلے کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔