عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 06ڈالر کی کمی سے 2ہزار 857ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 3لاکھ روپے کی سطح پر پہنچ گئیں جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 438روپے کی کمی سے 2لاکھ 57ہزار 201روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 3240روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 2777روپے کی سطح پر آگئی۔