آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، جراح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
دائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اس انجری کی وجہ سے اب میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ کوپر کونولی کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا 4 مارچ کو بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔