پنجاب میں اداروں کی شفافیت پر فافن کی رپورٹ پیش

ہم نیوز  |  Mar 03, 2025

اسلام آباد: فافن نے پنجاب میں اداروں کی کارکردگی اور شفافیت پر مبنی رپورٹ پیش کر دی۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں پنجاب حکومت کی شفافیت کی سطح کو وفاقی حکومت سے بہتر قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 253 سرکاری اداروں کا احاطہ کیا گیا۔ 43 پنجاب سیکرٹریٹ محکموں اور 27 منسلک محکموں کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ پنجاب میں 147 خود مختار اداروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

23 سرکاری کمپنیوں اور 13 خصوصی اداروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پولیس کی تفتیش سست اور ملٹری کی تیز تھی؟ ، جسٹس حسن اظہر رضوی

رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی وزارتیں اوسطاً 42 فیصد معلومات کا انکشاف کر رہی ہیں۔ اور پنجاب کے اداروں کی فعال طور پر 61 فیصد معلومات دستیاب ہیں۔ پنجاب میں ذیلی ادارے 52 فیصد تک معلومات ویب سائٹس پر مہیا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More