اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نے فروری کے لیے افراط زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
پاکستان شماریات بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جنوری میں مہنگائی 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
فروری 2024 میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد تھی۔ اور فروری 2025 میں جنوری کے مقابلے میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو دیئے گئے فنڈز کا آڈٹ کرائے، عظمیٰ بخاری
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں تازہ پھلوں کی قیمت میں 14.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشروبات، گھی، گوشت، چاول اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا۔ جبکہ ایک ماہ میں ٹماٹر 56.7 فیصد سستے ہو گئے۔
پیاز 31.4، آلو 20.1 اور تازہ سبزیاں 16.7 فیصد سستی ہوئیں۔ اور گندم 2.9، دال ماش 2.8، آٹا 2.2 اور مرغی 1.5 فیصد سستی ہوئی۔