جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ملک میں 730350میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.82فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 751543میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔
چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی
اسی طرح گزشتہ 6 ماہ میں ملک میں 313819 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.49فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 315364 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان
دسمبرمیں ملک میں 50777 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلے میں 2.40فیصد کم ہے،نومبرمیں ملک میں 52026 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔