سابق وفاقی وزیر اورن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمان میں آنے کے بجائے امریکا سے اپیلیں کررہی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے9 مئی کیا، ریاست کی عمارتوں کو آگ لگائی، پی ٹی آئی نے شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔
پاکستان کا ہر خطہ ترقی اور ترقی کے یکساں مواقع کا مستحق ہے،احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں آپ کی بڑی تعداد موجود ہے اس کو کیوں استعمال نہیں کرتے؟ پارلیمان اتناہی مضبوط ہوگا جتنا سیاستدانوں کا اس پر یقین ہوگا۔
آپ آرمی چیف کو خط لکھ رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرتے، یہ مقتدرہ کی گود میں بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے کی کوشش ہے،2006میں ہم نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے۔
حکومت نے پورےملک میں 20ارب اور پنجاب نے30ارب روپے کا رمضان پیکج دیا،پیپلز پارٹی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کی۔
ہماری پیپلز پارٹی کیلئے کابینہ میں شمولیت کی دعوت ہمیشہ رہی ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دو ر کرنے کی پوری کوشش کریں گے، حکومت 5سال پوری کرے گی۔