امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان جھڑپ کے بعد واشنگٹن نے کیف کیلئے فوجی امداد غیر معینہ مدت کے لیے روک دی۔

وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے فوجی امداد کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امداد کو روک کر اس کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ یہ کسی حل میں معاون ثابت ہو رہی ہے یا نہیں۔

 زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

خیال رہے کہ امریکا روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایک اہم ملک رہا ہے، تین سال پہلے روس کے حملے کے آغاز کے بعد امریکا نے یوکرین کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کیے تھے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کا یہ کہنا کہ روس کے ساتھ جنگ کا اختتام بہت دور ہے، ایک غلط بیان ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More