نعت پڑھ رہی ہیں یا ماڈلنگ کرر ہی ہیں۔۔ وینا ملک کے رنگ برنگے لباس دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے

ہماری ویب  |  Mar 04, 2025

"یہ نعت نہیں، یہ کوئی پرفارمنس لگ رہی ہے!"

"وینا ملک کو حقیقی معنوں میں خدا سے معافی مانگنی چاہیے!"

"مسلمانی صرف دکھاوے کی نہیں ہوتی، اصل روح کو سمجھنا ضروری ہے!"

"جو وینا ملک پڑھ رہی ہیں، وہ نعت یا حمد نہیں، بلکہ ایک ڈرامہ لگ رہا ہے!"

اداکارہ و میزبان وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اور اس بار معاملہ ان کی رمضان المبارک کی آمد پر نعت کی ویڈیو ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ "میں بھی روزے رکھوں گی" پڑھتی نظر آئیں۔ تاہم، ان کی ویڈیو کا انداز کچھ لوگوں کو پسند نہ آیا، بلکہ بیشتر صارفین نے اسے غیر سنجیدہ اور نعت کے تقدس کے برخلاف قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وینا ملک کو مختلف لباس اور مختلف پوز میں نعت پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض افراد کو یہ انداز کسی نعت خوانی سے زیادہ ایک پرفارمنس لگا، جس پر لوگوں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر لوگوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ نے کہا کہ نعت کی ادائیگی میں اداؤں اور گلیمر کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، جبکہ دیگر نے وینا ملک کی نیت اور عقیدے پر سوال اٹھا دیے۔

کچھ صارفین نے انہیں یہ بھی یاد دلایا کہ "اصل اسلام وہ ہے جو دل میں ہو، نہ کہ صرف دکھاوے کے لیے!"، جبکہ دیگر نے کہا کہ "نعت میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعریف ہوتی ہے، اس طرح کی پرفارمنس نہیں!"

یہ پہلی بار نہیں کہ وینا ملک کو اپنے مذہبی رجحانات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، مگر اس بار ان کی نعت کی ویڈیو نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More