معروف اداکارہ وماڈل سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پوری قومی کرکٹ ٹیم میں سے ایک کھلاڑی بھی پسند نہیں ہے۔
اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔
مزید سوالات پرمعروف اداکارہ نے بتایا کہ میری پسندیدہ اداکارہ وماڈل صبا قمراوراداکاروں میں فواد خان اور فہد مصطفی ہیں۔
انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پسند کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ہونی چاہیے، بلا وجہ کیسے پسند کیا جا سکتا ہے۔