معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور کارپوریٹ لا اتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنا دیا ہے۔ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ اور ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے جو ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ اور پاکستان کی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں۔ اور ہم نے معیشت کو بچایا ہے تاہم بعض عناصر کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔ 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مافیا نے پاکستان میں اسٹاک ایکسچینجز کو ایک ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑا ہو گا۔ 2018 میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جی 20 میں شمولیت سے صرف 4 قدم پیچھے تھا۔ 4 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوا۔ اور سی سی پی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی 4 مارچ کو رکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More