نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سیمی فائنل ، پی سی بی کا تماشائیوں کو مفت افطار کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنیوالے تماشائیوں کیلئے مفت افطار کرانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، تماشائی  ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی، پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

اس کے علاوہ تماشائی اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہو گا۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی صورت میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More