پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصداضافہ

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.18 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔

چیمپئنز ٹرافی،دوسرے سیمی فائنل کیلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے عہدیدار مدعو

فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.14 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 1.12 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں پٹرول کی فروخت کاحجم 4.93 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 4.49 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More