ماہرہ خان نے ملبوسات کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے بارے میں باتیں ہونے لگیں۔
اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور پھر انٹرویو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنچل اور شوخ ماہرہ خان بہت طمانت اور ٹھہراؤ کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔
اس دوران انھوں نے دوپٹے کو مخصوص اور غیر معمولی انداز سے اپنے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ جس سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تھا اور اداکارہ کو اس کی تردید کرنا پڑ گئی تھی۔
ماہرہ خان کی دوسری شادی اکتوبر 2023 میں ان کے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم خان کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس شادی میں اداکارہ کے بیٹے نے بھی شرکت کی تھی۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری نامی شخص کے ساتھ 2007 میں ہوئی تھی اور 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔
بعد ازاں جوڑے کے درمیان 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بیٹے کی پرورش ماہرہ خان نے کی تھی۔