مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور

سچ ٹی وی  |  Mar 04, 2025

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے تیسرے روزے ہی برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں،

پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار آٹھ سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔

ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی من اضافہ ہو گیا۔

بکرے اور گائے بھینس کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے پہلے ہی دور تھا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More