مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو 2 مراحل پر مشتمل ہے اور اس کی کل لاگت 53 ارب ڈالر ہوگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابتدا میں ملبہ ہٹانے اور عارضی رہائش گاہوں کا بندوبست کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے کی کا خرچ 20 ارب ڈالر ہوگا، غزہ کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے میں ڈھائی سال میں 2 لاکھ رہائشی یونٹس اور غزہ ایئر پورٹ کی تعمیر ہوگی۔
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیرغزہ کی تعمیرنو پرمتفق
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں 30 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، مصری منصوبے کے تحت غزہ کی مکمل تعمیر نو 5 سال میں مکمل ہو جائے گی۔