چین کا امریکا پر جوابی وار، بڑا اعلان کردیا

سچ ٹی وی  |  Mar 04, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔

چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔

چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا جب کہ ٹیرف کا نفاذ 10 مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر پہلے سے عائد 10 فیصد ٹیرف کو 20 فیصد تک بڑھانے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت خزانہ نے امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں یکطرفہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More