پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مچل سینٹنر

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ کل کے میچ کیلئے پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، پہلے بھی اس پچ پر میچ کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم بہت بہترین ٹیم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف مختلف کنڈیشن میں کھیلے جس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سیمی فائنل ، پی سی بی کا تماشائیوں کو مفت افطار کرانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچ پر اسپنرز کو مدد ملی جبکہ پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی ہے، پہلے کل کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے پھر فائنل کے بارے میں سوچیں گے۔

میرے خیال سے ہمیں اس پچ پر پہلے کھیلنے کا فائندہ ضرور ہوگا، کیوی کپتان نے کہاکہ جنوبی افریقہ بھی انہی کنڈیشنز میں پہلے کھیل کر آرہی ہے، جنوبی افریقہ بھی ہماری طرح تمام خانے پُر کرکے آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیل رہی ہے جس کا انہیں لاہور میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More