جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ، میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے، میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ افغانستان سے فوجی انخلاء کا طریقہ شرمناک تھا۔

صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معیشت کی بحالی میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر تھے انہوں نے انڈوں تک کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر کردی تھی۔

ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔ کئی ڈیموکریٹک اراکین کے ہاتھوں میں ’جھوٹا‘ کے پلے کارڈ تھے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، مزید پاور پلانٹ کھول رہے ہیں، اسی لیے نیشنل انرجی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ پچھلی انتظامیہ سے ہمیں معاشی تباہی اور افراط ذر کا ڈرائونا خواب ملا تھا، ڈیموکریٹ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر امریکا کو عظیم بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کا زیاں روکنے کے لیے میں نے ڈوج شعبہ بنایا، معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے تاریخی اقدامات کروں گا۔

 زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی لائی گئی ، بجٹ میں توازن لائیں گے، 5 ملین ڈالر سے گولڈ کارڈ جاری کریں گے جو گرین کارڈ سے بہتر ہو گا، اپنا قرض گولڈ کارڈ لینے والوں کی رقم سے اتاریں گے، تبدیلی کی راہ میں حائل بیوروکریٹ کو نکال دیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امداد کے طور پر دیا پیسہ واپس لا کر مہنگائی کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے، کینیڈا کو سبسڈی دیتے ہیں، اب ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی تھی، ہم غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالیں گے، غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف امریکی تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دارپکڑا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More