بیجنگ: چین نے امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چین امریکی چکن، گندم، سویا بین، کپاس، مکئی اور گائے کے گوشت پر اضافی ٹیرف وصول کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر محصولات کا فیصلہ 10 مارچ سے نافذ ہو گا۔
چین نے محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد 15 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ چین کی جانب سے محصولات عائد کرنے کا اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔