وفاقی حکومت صوبے کے حق کے پیسے نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے حق کے پیسے نہیں دے رہی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں۔ جبکہ وفاقی حکومت امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ اور وفاقی حکومت صوبے کے حق کے پیسے نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 12ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اورمہنگائی کم ہوئی، مریم اورنگزیب

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ اور قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں ان کی کارکردگی کیا ہے؟۔ اشتہارات دیئے جا رہے ہیں لیکن کارکردگی کچھ نہیں۔ میں ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو کیا کارکردگی ظاہر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے۔ اور وفاقی حکومت دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More