کراچی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ملک اورخوارج افواج پاکستان کوکمزورکرناچاہتے ہیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان، بزرگ اوربچے یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں افطارکے وقت ٹریفک رش کاحل نکالیں گے۔
پانی کی کمی اور کھاد مہنگی ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا، وزیر اعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں 3 دن میں کئی لوگ قتل کئے گئے، آئی جی سندھ پولیس فورس کوگراؤنڈ پربھیجیں۔
رمضان میں بجلی گیس اورپانی گھروں میں آناچاہیے، سبزی اورفروٹ ایسوسی ایشنز ریٹیلرزکوپابند کریں ناجائزمنافع خوری نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمشنرکراچی ڈپٹی کمشنرزاوراسسٹنٹ کمشنرزکومارکیٹوں میں بھیجیں، یقینی بنایاجائے رمضان المبارک میں ناجائزمنافع خوری نہ ہو۔