لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اورگرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔