دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، وزیر دفاع

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔

میڈ یا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی،امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی۔

ہم سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، ہم نے دہشت گرد کو امریکہ کے حوالے کیا، افغانستان میں امریکہ نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، امریکی اسلحے سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ افغانستان سے اسلحہ واپس لینے کی بات کر رہا ہے تو اچھا ہے۔

وزیراعظم نے صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟پی ٹی آئی والے تین چار مرتبہ اسلام آباد پر حملے کرچکے ہیں،اب عید کے بعد دوبارہ کرنے کا کہہ رہے ہیں،اب مفاہمت کی بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو ہمارے زیرانتظام نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More