پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مراکز صحت میں مریضوں کا تناسب تین گنا تک بڑھ گیا ہے، 225 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ مکملہونے کے بعد نئے کلینک میں بدل گئے ہیں۔

مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، یہاں جنرل سرجری، گائنی، تشخیص اور طبی ٹیسٹ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی، دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اجلاس میں صوبے میں ضلع کی سطح پر برن یونٹ، کارڈیک سینٹر اور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق ہوا، جلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لیے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 1147 مراکز صحت میں سے 766 کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے، پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6 ارب 70 کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی کی گئیں، بتایا گیا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے لیے 12671 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مری جنرل اسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت کی، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے جناح اسپتال پی آئی سی ٹو کو 30 ستمبر تک فعال کرنے اور نوازشریف کینسر اسپتال کومقررہ مدت میں فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں، مریم نواز نے بورڈ ز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کے احکامات بھی دیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100 فیصد بہتری لانا ہدف ہے، سرکاری اسپتالوں میں صفائی نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں جدید آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More