خام تیل کی قیمتوں بارے غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل رہی، تجارتی پابندیوں سے عالمی اقتصادی ترقی اور توانائی کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پشاور میں مرغی سستی ، کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے اوپیک کی جانب سے اپریل سے پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ پانچ سات فیصد اضافہ ہونے قیمت 66 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 69 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔