پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل ا فتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار

ایڈمرل ا فتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1988 سے 1991 تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل ا فتخار ا حمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More