سعود شکیل کریز پر آنے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

سچ ٹی وی  |  Mar 06, 2025

پنڈی میں کھیلے جا رہے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ دیا گیا وہ اس طرح آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

پنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جا رہے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے روز پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بیٹر سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ اس نوعیت کے آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ 49 رنز کے اسکور پر گری۔ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے اندر کریز پر نہ پہنچے جس کے باعث امپائر نے انہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز سعود شکیل پریذیڈنٹ کپ کے دوران عجیب ٹائم آؤٹ کا شکار ہوگئے۔ یہ پاکستان میں فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ مقابلہ ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز مبینہ طور پر میچ کے دوران جھپکی لے رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں کریز پر پہنچنے میں دیر ہوئی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ میں یہ ساری ڈرامائی صورتحال محمد شہزاد کے اوور میں ہوئی۔ محمد شہزاد نے اپنے اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر کپتان عمر امین (6) اور فواد عالم (0) پر آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر سعود شکیل نے بیٹنگ کے لیے آنا تھا لیکن وہ مقررہ وقت پر نہ آ سکے اور یوں ٹائم آؤٹ قرار پائے۔

تاہم مزید دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب سعود شکیل کے آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے عرفان نیازی کو اگلی ہی گیند پر بولڈ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ تاہم یہ اوور کرکٹ کی تاریخ میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گریں۔ محمد شہزاد نے اننگ میں 29 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قانون کے مطابق بیٹر کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے بلے باز کو تین منٹ کے اندر کریز میں آنا لازمی ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں اس نوعیت کا حالیہ واقعہ ورلڈ کپ 2023 میں پیش آیا جب سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More