کمبریا میں کاررگبی گراؤنڈ میں جاگھسی،ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں 40 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا گیا، حادثہ رگبی یونین کلب کے گراؤنڈ میں پیش آیا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی
خیال رہے کہ فرنچ رگبی لیگ کے میچ کے دوران کھیل کا میدان، میدان جنگ بن گیا، رگبی لیگ کے میچ کے دوران اکیس سال کے کھلاڑی نےغصے میں ریفری کو گھونسہ دے ماراجس سے اس کا جبڑا ٹوٹ گیا۔
ریفری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اس کے بعد بھی کھلاڑی کا غصہ کم نہ ہوا، اس نےمخالف ٹیم کے مشتعل کھلاڑیوں سے بھی دو دو ہاتھ کر ڈالے، غصہ کرنے والے کھلاڑی پر تا حیات پابندی لگا دی گئی۔