وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عید کے بعد خیبرپختونخونخوا کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے یہ بات وفاقی وزیرامیرمقام سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر مقام نے وزیراعظم کو ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی اور انہیں خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امیرمقام کی دعوت کو قبول کیا اور کہا کہ میں عید کے بعد خیبرپختونخونخوا کا دورہ کروں گا۔
ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے جادو ٹونے نہیں، محنت کی ضرورت ہے ، شہباز شریف
وزیراعظم نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا بھرپور ساتھ دینے پر امیرمقام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ اپنے مخلص اور وفادار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مزید بولے کہ ن لیگ اپنے مخلص رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔