جنوبی افریقا کو شکست: نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوایفائی کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے رَچِن رَوِندرا  اور کین ولیمسن کی شاندار سنچریوں کی بدولت 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

رَچِن رَوِندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ فلیپس اور مچل نے 49،49 رنز کی اننگز کھیلی۔

لونگی نگیڈی 3 جب کہ رباڈا دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز مایوس کن رہا، ان کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جب ریان ریکلٹن 17 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کپتان باوما نے ونڈرڈیوسن کے ساتھ 95 رنز کی شراکت داری بنائی۔

اس دوران باوما نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ لمبی باری لینے میں ناکام رہے اور 56 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ونڈر ڈیوسن 69 رنز بنا سکے۔

ایڈمارکرم 31 رنز پر آوٹ ہوئے، کلاسن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور تین رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بلے بلے بازی کی اور اننگز کی آخری گیند پر اپنی سنچری مکمل کی۔

یوں جنوبی افریقا مقررہ 50 اوور میں 9 نو وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز تک ہی محدود رہی اور نیوزی لینڈ نے یہ مقابلہ 50 رنز سے جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب کپتان مچل سینٹنر نے تین، فلیپس اور ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ رچن روندرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

چیپمئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More