پاک بھارت سیریز حکومتی اجازت سے مشروط، پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی اچھے طریقے سے آرگنائز کی،راجیو شکلا

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل ایک بہترین ماڈل ہے،اس لیے ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہورہےہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو اجازت نہیں ملتی تب تک آپس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا، آئی سی سی چیمپئنز کا میزبان پاکستان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے حوالے سے فیصلہ ہو چکا تھا۔

راجیو شکلہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں اپنی پرفارمینس کے ساتھ کھیلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان میں آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہوا ہے جو اچھی بات ہے، بہت اچھے طریقے سے اس کو آرگنائز کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More