بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ سربراہان و اعلیٰ حکام کی قذافی اسٹیڈیم آمد

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کےلیے خصوصی دعوت پر جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلادیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان و اعلیٰ حکام قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلادیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ جنوبی افریقہ فولیٹسی موسیکی، نائب صدر کرکٹ جنوبی افریقہ ڈاکٹر محمد موسی جی، ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ راجر ٹوزز اور دیگر اعلیٰ حکام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور میچ دیکھا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے دوسرا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More