شریف اللہ نے ایف بی آئی کے سامنے اعتراف جرم کر لیا، امریکی حکام

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

شریف اللہ نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ 2021 میں کابل کے ایبی گیٹ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے، شریف اللہ 2016 میں کابل میں کینیڈین سفارت خانے کے باہر دھماکے کا بھی ذمہ دار ہے۔

امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللہ ماسکو کانسرٹ ہال پر ہونے والے بم دھماکے کا بھی ذمہ دار ہے، اعتراف جرم پرشریف اللہ کوعمرقید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابل حملے میں ملوث دہشتگرد شریف اللہ بین الاقوامی دہشتگردحملوں میں ملوث تھا، دہشتگرد شریف اللہ کو پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

شریف اللہ عرف جعفر افغان ازبک باشندہ اور داعش خراسان کا آپریشنل ہیڈ تھا، شریف اللہ مارچ 2024 میں ماسکو سٹی ہال اٹک میں بھی حملوں میں ملوث ہے،ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More