90ء کی دہائی میں میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی ، کون کون ملوث تھا ؟ سب بتائوں گا ، راشد لطیف

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا ، سب بتاؤں گا کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ اور اس میں کون کون ملوث تھا۔

چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالیں نئے لڑکوں کو موقع دیں، وسیم اکرم کا مطالبہ

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا ؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟۔ یہ سب باتیں کتاب میں موجود ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More