شرح سود 12 فیصد پر برقرار،اسٹیٹ بینک کا مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا اظہار

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ کھانے پینے کی اشیا، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، بڑھتی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ آیا، معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی جب کہ جنوری 2025 میں جاری کھاتہ اعشاریہ 4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2کروڑ 70لاکھ ڈالرز کا اضافہ

قرض کی جاری واپسی کے عمل کی بنا پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔بڑے پیمانے کی اشیا سازی کی پیداوار گھٹ گئی،

مہنگائی کو 5سے 7 فیصد تک برقراررکھنےکیلئےاسٹیٹ بینک نےمحتاط زری پالیسی موقف اختیارکیا ہے۔ گاڑیوں، پیٹرولیم مصنوعات اور سیمنٹ کی فروخت میں بہتری دیکھی گئی۔

مالی سال 25 میں جاری کھاتے کا توازن پیش گوئی کے مطابق فاضل رہا۔جی ڈی پی کا خسارہ اعشاریہ 5 فیصد تک رہنےکی تقوقع ہے۔ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون 2025 تک بڑھ کر 13ارب ڈالر سے زائد تک ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More