اپوزیشن نے جو کیا آج وہ خود اس کا نشانہ بن رہی ہے، مریم نواز

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو کیا آج وہ خود اس کا نشانہ بن رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی اور بدتہذیبی کی بنیاد رکھی تھی اور اب وہ خود نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے اور اس کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی اور خدمت کی سیاست میں کیا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی ہے۔ جبکہ عوام کو ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More