چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان کردیا  جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب ہوئے،بھارت 6،نیوزی لینڈ4 اورافغانستان کے2کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے،چیف جسٹس

رچن روندرا،ابراہیم زدران اور ویرات کوہلی کے علاوہ شریاس آئیر،کے ایل راہول اور گلین فلپس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے۔

عظمت اللہ عمرزئی،محمد شامی، میٹ ہنری،ورون چکرورتی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں،بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں منتخب ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More