سونے کی فی تولہ قیمت 306,000 روپے پر مستحکم

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر برقرار رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 262,345 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 240,491 روپے پر برقرار رہی۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی،آئی سی سی کی وضاحت آگئی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,388 اور 2,904 پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 2,910 ڈالر فی اونس پرمستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More