اے بی ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، آتے ہی 28 گیندوں پر سنچری جڑ دی

ہم نیوز  |  Mar 11, 2025

جنوبی افریقا کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز کی کرکٹ میں دھماکہ دار واپسی ہوئی ہے، آتے ہی انہوں نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری جڑ دی ہے۔

9 مارچ کو “ٹیسٹ آف سپر اسپورٹ پارک 2025” کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

اسٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی۔

شائقین کیلئے خوشخبری ، اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا جوہر اب بھی برقرار ہے۔

یہ ان کی لیجنڈز کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔

سپر اسپورٹ پارک کے آفیشل ایکس ہینڈل نے بھی ان کی اس شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا “اے بی ڈیویلیرز کی پہلی لیجنڈز سنچری، مسٹر 360 واپس آ گئے!”۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More