یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Mar 10, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ اور ڈیجیٹل والٹ سے رمضان کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مستحق افراد کی مالی مدد کی جا رہی ہے۔ اور اب ہم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہے۔ کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام تھیں۔ تاہم غیرمعیاری چیزوں اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 40 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔ جبکہ 20 ارب روپے کی رقم سے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ہم نے عوام کے پیسے کو کرپشن کی نذر ہونے سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہو گا؟ جسٹس جمال مندوخیل

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ میں شفافیت کا پہلو سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ اور ڈیجیٹل والٹ کا شاندار اور جامع پروگرام قابل تعریف ہے۔ عوام کی بہبود ہی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار نہ لائنیں لگیں اور نہ ہی شکایات آئیں۔ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والے کی مدد کرنا بڑا نیک کام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More