قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہم نیوز  |  Mar 11, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ جس پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی سی سی پلیئرز آف منتھ کا اعلان، حارث رئوف بھی شامل

اس کے علاوہ شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی، تاہم حارث رئوف ی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More