خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف،کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری

ہم نیوز  |  Mar 11, 2025

خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے، مسابقتی کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا،انٹرنیشنل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ کیا۔

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جار ی

خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے،3سال میں خام اسٹیل کی قیمت میں 146000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا۔

دونوں اسٹیل سپلائرز کے مابین سیکنڈری میٹریل کی فروخت پر بھی گٹھ جوڑ تھا ،اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے۔

پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ سینکڑوں بھرتیوں کا انکشاف

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کرکے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے،مارکیٹ میں ہر گٹھ جوڑ کو ناکام اور آزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More