حارث رؤف نے بیٹے کا کیا نام رکھا؟ اہلیہ کے لئے جذباتی پیغام نے سب کے دل موہ لئے

ہماری ویب  |  Mar 12, 2025

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کے ہاں خوشیوں کا نیا باب کھل گیا ہے! وہ پہلی بار والدین بننے کی مسرت سے سرشار ہیں، اور یہ خوشخبری سب سے پہلے ان کے قریبی دوست اور ساتھی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے شیئر کی۔

حارث رؤف نے بھی اس یادگار لمحے کو مزید خاص بنانے کے لیے اپنے مداحوں سے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں ننھے مصطفیٰ کو باپ کی محبت بھری آغوش میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ مزنا کا صرف ہاتھ نظر آ رہا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، حارث نے اپنے نومولود کے نام کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: "الحمدللہ! اللّٰہ نے ہمیں بے پناہ رحمت سے نوازا ہے، میرے بیٹے کا نام ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا گیا ہے۔" حارث رؤف نے کیپشن میں لکھا کہ “مجھے ایسا بچہ دینا جو تمھارے ضدی دل جیسا ہو یا اس میں تم جیسی برداشت ہو۔ ہمارے بچے کو تمہاری گہری اور چمکدار آنکھیں دے دو، یا تمہاری مسحور کن مسکراہٹ، تاکہ جب ہم اس دنیا میں نہ بھی ہوں، تب بھی لوگ اس میں وہ تمام وجوہات دیکھ سکیں جن کی بنا پر میں نے تم سے محبت کی“

یاد رہے کہ حارث رؤف نے دسمبر 2022 میں اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا، جبکہ ان کی رخصتی اور ولیمہ جولائی 2023 میں ہوا تھا۔ اب یہ جوڑی اپنی زندگی کے ایک نئے، حسین سفر کا آغاز کر چکی ہے۔

مداحوں اور کرکٹ برادری کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More