حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی، نوٹیفکیشن بھی جاری

سچ ٹی وی  |  Mar 12, 2025

حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔

سیکریٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More