تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ رانا تنویر حسین

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟

وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں نواز شریف کے جاری کردہ منصوبے روکے گئے۔ اور ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ جبکہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے۔ اور پاکستان کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے والے غدار ہیں۔ اور تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟۔ ایک سال کے دوران پالیسی ریٹ 10 فیصد کم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ پاک فوج جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہی ہے۔ اور ہماری فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More