انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط، 416 اسمگلرز گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

اسلام آباد (ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم، زاہد گشکوری): انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط اور 416 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات میں 24 بڑے انسانی اسمگلنگ گینگز کے پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ 3 ماہ میں 416 سے زائد انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 17 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان اسمگلروں پر پچھلے پانچ سال میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیرقانونی بیرون ملک لے جانے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 سالوں میں 5 تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں 5 سو سے زائد پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خواج ہلاک

انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اور 6 ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلرز بھی پکڑے جا چکے ہیں۔ انٹرپول سے 2 درجن سے زائد انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے ہیں۔

انسانی اسمگلرز کو پکڑنے اور ثبوت حاصل کرنے کے لیے ایک درجن سے زائد ایم ایل اے بھی بھیجے گئے ہیں۔ اور انسانی اسمگلرز کے کروڑوں روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More