وزیر صحت پنجاب کا عید الفطر سےقبل محکمہ صحت کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کااعلان

ہم نیوز  |  Mar 19, 2025

وزیر صحت پنجاب نےعید الفطر سے قبل محکمہ صحت کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کااعلان کیا ہے۔

اسپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عید سے قبل تنخواہ نہیں ملے گی تو متعلقہ حکام سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔

حکومت سندھ کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

رانا شہباز نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر نے آر ایچ سی میں سہولیات کا خواب دکھایا ، عملی طورپر کچھ نہیں کیا،جواب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر آر ایچ سی اور بی ایچ یوز کو ری ویمپ کرنے جارہے ہیں۔

رانا شہباز نے کہا ہم علاج کی سہولیات کی بات کررہے ہیں ،ری ویمپ نہیں چاہیے،خواجہ عمران نذیر نے جواب میں کہا ری ویمپ کا مطلب جدید مشینری اور اسپتال کو فنگشنل کرنا ہوتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں گے عید سے قبل تمام ورکرز کو تنخواہیں مل جائیں،سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ محکمہ صحت کیساتھ محکمہ بہبود آبادی کو ضم کیاگیا،اس کے خاطر خواہ نتائج آنے چاہئیں۔

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف

ایوان  میں دی نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025،دی فیکٹریز ترمیمی بل اور دی پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کئے گئے تمام بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More