علیزے کا زرنش کو معاف کرنے سے صاف انکار

ہم نیوز  |  Mar 19, 2025

معروف اداکارہ وماڈل علیزے شاہ نے ماضی کی اداکارہ زرنش خان کو معاف کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی۔

حال ہی میں دین کی خاطراسکرین سے دوری اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطہ کیا۔

شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، عائزہ خان

انہیں پیغام بھیج کر اپنے ماضی کے تبصرے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی، تاہم علیزے شاہ نے انہیں معاف کرنے انکار کر دیا۔

صرف یہی نہیں علیزے شاہ نے زرنش خان کا معافی نامہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بھی شیئر کیا اور ساتھ انہیں کھری کھری بھی سنا دی۔

انہوں نے زرنش خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے ان کے پیغام کے جواب میں اور پھر مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کیں اور لکھا کہ معافی سے اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو گا،جو آپ نے پہنچایا، میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More